ابنا:موصولہ رپورٹ کے مطابق مصطفي عبدالجليل نے اتوار کي رات طرابلس ميں کہا کہ انقلابيوں نے بني وليد اور سرت شہروں ميں اہم کاميابياں حاصل کي ہيں اور آئندہ چند دنوں کے دوران انقلابي ان دونوں شہروں کو روپوش ڈکٹيٹر قذافي کے حامي فوجيوں سے آزاد کر اليں گے-
عبدالجليل نے مزيد کہا کہ انقلابي چند دنوں کي جھڑپوں کے بعد سرت شہر ميں داخل ہوئے ہيں اور يہ شہر رواں ہفتے کے آخر تک مکمل طور پر آزاد ہوجائے گا-
دريں اثناء فرانس پريس نے ليبيا کي قومي فوجي عبوري کونسل کے کمانڈر جنرل موسي يونس کے حوالے سےکہا ہے کہ انقلابيوں نے بني وليد کے ہوائي اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لياہے -
واضح رہے کہ يہ ہوائي اڈا اس شہر ميں قذافي کے حامي فوجيوں کا مرکز سمجھا جاتا تھا.
.....
/169